پاکستان نے چین سے ری فنانسنگ جلد مکمل کرنے کی درخواست کردی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے چین سے 1.3 ارب ڈالر کی ری فنانسنگ جلد مکمل کرنے کی درخواست کر دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کی چینی حکام سے ری فنانسنگ پراسس جلد مکمل کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے، قواعد و ضوابط اور شرائط جلد فائنل ہونے پر رقم رواں ماہ کے دوران ہی پاکستان کو موصول ہو جائے گی،وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق حکومت کو امید ہے رقم جلد موصول ہونے سے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا۔