جنگی جہاز یا فوج آئی تو نشانہ بنائیں گے،ایران نے امریکہ کو خبردار کردیا

تہران:(مشرق نیوز)ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے سینئر مشیر میجر جنرل محسن رضائی نے واضح کیا ہے آبنائے ہرمز میں کسی دوسرے راستے کی اجازت نہیں دینگے۔

اپنے بیان میں جنرل محسن رضائی نے امریکہ کو خبر دار کیا جنگی جہاز یا فوج لائی گئی تو نشانہ بنائیں گے،بہت سے جہاز ایران کی وارننگ پر واپس مڑ رہے ہیں، امریکہ کا حکم ماننے والے جہاز نقصان اٹھاتے پھر خود ہی مڑ جاتے ہیں،ایران اپنے موقف پر قائم ہے آبنائے ہرمز امریکہ کی شرائط پر دوبارہ نہیں کھلے گی۔

میجر جنرل محسن رضائی نے کہا یوکرین میں 3 اہداف پر حملوں کی تیاری کرلی تھی، معذرت پرارادہ ترک کردیا ، یوکرین کو ہر صورت قیمت چکانا ہوگی۔