پاکستان اور دنیا بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے آئندہ 6 ماہ فیصلہ کن

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے کہاہے پاکستان اور دنیا بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کےلئے آئندہ 6 ماہ فیصلہ کن ہیں۔

گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو کے پولیو اوور سائٹ بورڈ کے اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (نیشنل ای او سی) میں انسداد پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وفد کو ملک میں پولیو کے خاتمے کےلئے جاری اقدامات، حکمت عملی اور حالیہ پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،نیشنل ای او سی کے مطابق وفد نے انسداد پولیو پروگرام پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مسلسل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔