راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کا معرکہ حق اور پاک فوج کیخلاف متنازع وشرمناک بیان سامنے آگیا۔
یوٹیوب چیلنج پر دئیے گئے انٹرویو میں نورین نیازی نے الزام لگایا معرکہ حق پاک فوج،مودی کا گٹھ جوڑ تھا، بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر حملہ کرنے سے گریز کیا کیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا تھا۔
ماہرین نے کہانورین نیازی کے الفاظ بانی پی ٹی آئی کے مخصوص بیانیے کی عکاسی کرتے ،محور صرف اور صرف ذاتی مفاد ہے،گمراہ کن بیان بھارتی بیانیے کو تقویت دیتا ہے،بھارتی میڈیا بیان پاکستان کیخلاف استعمال کرےگا۔
عمران کی بہن نورین نیازی کا معرکہ حق اور پاک فوج کیخلاف متنازع و شرمناک بیان



















