ماسکو :(مشرق نیوز) روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا۔
صدر پیوٹن نے یوکرین ومغربی حامیوں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا روس اپنے شہریوں ،بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کےلئے ہر ضروری اقدام کرےگا،جنگ میں ہر قیمت پر فتح حاصل کریں گے،روسی علاقوں پر حملوں کا جواب مزید سخت ہوگا۔
روسی صدر نے اعلیٰ فوجی کمانڈروں ،وزارت دفاع حکام کے ہمراہ فوجی کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا،ڈونباس میں روسی فوج کی پیش قدمی، خصوصاً اہم شہر کوستیان تینیو پر قبضے پر بریفنگ دی گئی۔
یوکرین کے ایک اور شہر پر قبضہ،ہر قیمت پر فتح حاصل کرینگے،پیوٹن


















