تہران: (مشرق نیوز)شہید خامنہ ای کاسفر آخرت،دیدار کیلئے عوام کاسمندر امڈآیا۔
تہران میں نماز جنازہ سے قبل لاکھوں افراد گرینڈ مصلی مذہبی کمپلیکس میں جمع ہوئے،ہاتھوں میںسرخ جھنڈے اٹھائے شرکا نے امریکہ مردہ باد اور انتقام، انتقام کے نعرے بلند کیے،بڑی تعداد میں سوگوار خواتین کو بھی احاطے میں موجود دیکھا گیا۔
دریں اثنا خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا باقاعدہ آغاز تہران کی مسجد ،ملحقہ شاہراہوں پر ہو گیا ،لاکھوں سوگواروں کی آمد کے پیش نظر عظیم نماز گاہ کمپلیکس کے دروازے کھول دئیے گئے،ہر کوئی جھلک دیکھنے کو بے تاب ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مرکزی جنازے میں 100 ممالک کے نمائندوں سمیت ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔
دریں اثنا ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا آبنائے ہرمز غیر علاقائی طاقتوں کے فوجی مظاہرے کا میدان نہیں،بحران پیدا کرنے والے مہم جوئی نتائج کے ذمے دار خود ہوں گے،آبنائے ہرمز کی سلامتی کا ضامن ہونے کے ناطے آبی گزر گاہ میں کسی بھی فوجی نقل و حرکت کےخلاف خبردار کرتے ہیں، آبنائے ہرمز کی سلامتی ساحلی ریاستوں کی ذمے داری ہے۔
شہید خامنہ ای کا سفر آخرت،دیدار کیلئے عوام کاسمندر امڈآیا


















