تہران،بیجنگ :(مشرق نیوز)شہید سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا،ہر آنکھ نم، 100 ملکوں کے وفود سمیت لاکھوں افراد کی شرکت،ایران نے شہید رہبر اعلیٰ کے خون کابدلہ لینے کااعلان کردیا۔
نماز جنازہ تہران کی گرینڈ گرینڈ مصلیٰ کمپلیکس میں ادا کی گئی ،صدر مسعود پزشکیان، سپیکر باقر قالیباف ،اعلیٰ حکومتی عہدیداروں،100 ملکوں کے وفود سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی،نماز جنازہ آیت جعفر سبحانی نے پڑھائی، نمازجنازہ 3مراحل میں ادا کی گئیں،پہلے مرحلے میں رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای، دوسرے مرحلے میں بیٹی بشریٰ خامنہ ای، داماد مصباح الہدیٰ باقری ، بہو زہرا حداد عادل ، تیسرے مرحلے میں شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی کمسن نواسی زہرا محمدی کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
تہران میں فضا سوگوار،ہر آنکھ اشکبار رہی،پیر کو صبح جنازے کا مرکزی جلوس نکالا جائے گا پھرمیت قم منتقل کی جائے گی پھرجسد خاکی کو عراقی شہر نجف ،کربلا لے جایا جائے گا، 9 جولائی کو شہید سپریم لیڈر کی آبائی شہر مشہد میں تدفین ہوگی۔
دریں اثنا مشیر ایرانی سپریم لیڈر محسن رضائی نے کہا شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے،ایران ناقابل شکست ،صہیونی ریاست زوال کی طرف جارہی ہے،اندرونی معاملات پر ہوشیار رہنا ہوگا۔
ایرانی آرمی چیف نے کہا رہبر اعلیٰ کو شہید کرنے والوں کا گریبان نہیں چھوڑیں گے، ایرانی صدرنے کہا وعدہ کرتا ہوں شہید امام کے مشن کو جاری رکھوں گا،سربراہ قدوس فورس اسماعیل قانی نے کہا شہیر رہبراعلیٰ نے پوری زندگی عوام کیلئے جدوجہد کی ،احکامات پر عمل کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔
وزارت انٹیلی جنس نے کہاخامنہ ای ودیگر شہید افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا،امریکہ و اسرائیل نے تاریخ کی سب سے بڑی دہشتگردانہ کارروائی کا ارتکاب کیا ،ذمہ دار قرار دئیے جانےوالے عناصر کو کٹہرے میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
قائم مقام وزیر دفاع میجر مجید ابن الرضا نے کہا طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کی گئی تو ایران ضروری و فیصلہ کن جواب دے گا،خطے کے ممالک کی درخواست پر جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا حالانکہ واشنگٹن پر اعتماد نہیں تھا۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی سے حماس اور حزب اللہ کے وفود نے ملاقات کی، خطے کی صورتحال اور اسرائیلی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،عباس عراقچی نے اسرائیلی جارحیت کےخلاف حماس و حزب اللہ کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہامفاہمتی یادداشت کے مطابق لبنان جنگ کے خاتمے ،کشیدگی میں کمی کےلئے سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
علاوہ ازیں چین میں ایرانی سفیر عبرالرضا رحمانی فضلی نے کہاآبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز سے فیس وصول کرینگے،دوست ممالک کو خصوصی رعایت ملے گی۔
خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا،ہر آنکھ نم،خون کا بدلہ ضرور لیں گے،ایران

















