نیویارک،ایتھنز،دی ہیگ،پیرس،فرینکفرٹ:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف دنیا کے مختلف شہروں میں مظاہرے،لوگوں کا سمندر امڈ آیا۔
ایران ،لبنان،غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کیخلاف یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا،نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں ڈچ پارلیمنٹ کے سامنے غزہ ،لبنان سے اظہار یکجہتی کے دوران پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
نیویارک میں بھی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکلے ،مظاہرین نے فلسطین، لبنان ،ایران کےخلاف امریکی و اسرائیلی کارروائیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا،جرمنی،فرانس میں علامتی احتجاج کے دوران اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی قیدیوں کےخلاف منظور ہونےوالے سخت قانون کی مذمت کی گئی۔
اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف دنیا کے مختلف شہروں میں مظاہرے،لوگوں کا سمندر امڈ آیا



















