جنگی جہازوں پر بہترین ہتھیار رکھ رہے ہیں، معاہدہ نہ ہوا تو بھرپورحملے کرینگے،ٹرمپ

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات ناکام ہونے پر ایران کو دوبارہ حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی۔

نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا امریکی جنگی بحری جہازوں کو دنیا کے بہترین ہتھیاروں سے دوبارہ جدید و طاقتور ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے،مذاکرات ناکام ہونے پرامریکہ ہتھیاروں کوانتہائی موثر طریقے سے استعمال کرےگا،صورتحال آئندہ 24 گھنٹوں میں واضح ہوجائےگی اور جلد معلوم ہوگا مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا ایران کے پاس آبی گزر گاہوں میں دنیا سے قلیل مدتی بھتہ خوری کے سوا کوئی کارڈ نہیں،ایرانی زندہ ہیں تو واحد وجہ مذاکرات ہیں، ایرانی جنگ سے زیادہ فیک نیوز ، پبلک ریلیشنز کے استعمال میں ماہر ہیں۔

دریں اثنا اپنے مختصر بیان میں ٹرمپ نے کہا دنیا کا سب سے طاقتور ری سیٹ ہوگیا،پلانٹیر ٹیکنالوجیز نے جنگی کارروائیوں میں اپنی مضبوط صلاحیتوں کو ثابت کردیا،بات دشمنوں سے پوچھ لیں۔