روس نے چین کو توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد کی پیشکش کر دی


بیجنگ:(مشرق نیوز)روس نے عالمی سپلائی متاثر ہونے پر چین کو توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد کی پیشکش کر دی۔

وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی،مشرق وسطیٰ جنگ ،توانائی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا،پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی وزیرخارجہ نے کہا چین ، مشرق وسطیٰ کے بحران سے متاثرہ دیگر ممالک کو توانائی کی فراہمی کےلئے تیار ، یوکرین کےساتھ فوجی اتحاد بنانے کےلئے عملی اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔