بھارتی و اسرائیلی کتب واشیا کی درآمد پر پابندی درست ہے،آئینی عدالت

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کے تمام احکامات کالعدم،وفاقی آئینی عدالت نے بھارت ،اسرائیل سے کتب و دیگر اشیا کی درآمد پر عائد پابندی کو قانونی و آئینی طور پر درست قرار دےدیا۔

جسٹس عامر فاروق نے اکثریتی رائے سے فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا خارجہ پالیسی و قومی سلامتی کے معاملات مکمل طور پر حکومت کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں اور عدلیہ مداخلت نہیں کر سکتی۔

فیصلے میں کہا گیا حکومت کو اختیار حاصل ہے کن ممالک کےساتھ تجارتی تعلقات قائم رکھے اور کن پر پابندیاں عائد کرے،عدلیہ تجارتی پالیسیوں میں مداخلت کرے تو آئینی حدود سے تجاوز ہوگا۔

عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے وفاقی حکومت کو نظرثانی کےلئے افسر مقرر کرنے کے حکم کو بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے کہااقدام ازخود نوٹس کے دائرہ اختیار سے باہر تھا تاہم درخواست گزار اپنے مسائل کے حل کےلئے براہ راست وفاقی حکومت سے رجوع کر سکتے ہیں۔