مذاکرات ناکام ہوئے تو اسرائیل پر حملہ کردیں گے،ترک صدر کی دھمکی


انقرہ:(مشرق نیوز)ترک صدر رجب طیب اردگان نے مذاکرات ناکام ہونے پر اسرائیل پر حملے کی دھمکی دےدی،طیب اردگان نے کہافلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں، صرف فلسطینیوں کےلئے سزائے موت کا نفاذ قانون کو نسل پرست فاشزم کے آلہ کار میں بدل دیتا ہے۔

ترک صدر نے نیتن یاہو کو ہٹلر قرار دیتے ہوئے کہا اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سینکڑوں لبنانی قتل کیے،اسرائیل میں ایسے ہی گھس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں انٹری دی،مذاکرات ناکام ہونے پر اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے،غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں بے رحمی سے مارے جانے والے 72,000 شہریوں میں سے اکثریت خواتین ،بچوں کی ہے۔