کابینہ ڈویژن کا مشیروں ،معاونین خصوصی کے اثاثوں کی تفصیلات دینے سے گریز

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

سینیٹر ہدایت کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں صرف مشیروں اور معاونین خصوصی کی تعداد اور نام فراہم کیے گئے مگر کوئی تفصیل شامل نہیں،تحریری جواب کے مطابق معاونین خصوصی اور مشیروں کے اثاثوں کے گوشوارے کابینہ ڈویژن کے پاس دستیاب ہیں۔