وزیراعظم کی ملاقات،عوام کو ریلیف حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے ‘ نواز شریف


لاہور: (نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہبازشریف کی قائد ن لیگ نوازشریف سے ملاقات ،سیاسی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں،اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔

نواز شریف نے عوامی مشکلات کم اور ریلیف دینے پر زور دیتے ہوئے کہاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود غریب طبقے کو تحفظ دیاجائے،عوام کو ریلیف فراہم کرناحکومت کی ترجیح ہونی چاہیے تاکہ مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔

قائد ن لیگ نے کہا مہنگائی کنٹرول کیے بغیرعوام کو ریلیف دینا ممکن نہیں،(ن) لیگ حکومت کی وفاق اور پنجاب میں ایک ہی پالیسی ہونی چاہیے عوام کی مشکلات کو حل کرے،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے ایران امریکہ مذاکرات پر قومی قیادت کی پس پردہ کوششوں سے آگاہ کیا ۔