معرکہ حق کے بعد نیا پاکستان دنیا کے سامنے آیا، طارق فضل چودھری


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہاہے معرکہ حق کے بعد نیا پاکستان دنیا کے سامنے آیا، دشمن نے کمزور سمجھا ،منہ توڑ جواب نے بھارتی برتری کا غرور خاک میں ملادیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا دشمن کے رافیل طیارے ناکام رہے، ازلی دشمن بھارت عالمی قوتوں کے ذریعے جنگ بندی کی درخواستیں کرنے پر مجبور ہوا، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت کے مثالی رابطے نے کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا،پاکستان نے دنیا کو ذمہ دار اور مضبوط ریاست ہونے کا پیغام دیا۔