ماضی میں بس پروپیگنڈا ،ایک اینٹ نہیں لگائی گئی، خواجہ آصف


سیالکوٹ :(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے ماضی میں بس پروپیگنڈا لیکن ایک اینٹ نہیں لگائی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا سیالکوٹ میں کئی ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں، خطیر رقم سے سیالکوٹ میں ترقیاتی کام کیے جائیں گے، 54 ایکڑ زمین پر پارک تعمیر کیا جا رہا ہے،پنجاب میں منصوبوں کی سپیڈ شاید ہی کوئی اور صوبے کی ہو، خدمت کا سفر جاری رہے گا،نالوں پر غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کو کہتا ہوں تجاوزات خود ہٹا دیں ورنہ ہم ہٹائیں گے۔