تہران، بیجنگ :(مشرق نیوز) مشیر ایرانی سپریم لیڈر نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کو ایٹم بم جیسی طاقت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی اہم اسٹریٹجک برتری سے دستبردار نہیں ہوگا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایم مخبر نے کہا کہ ایران نے طویل عرصے تک آبنائے ہرمز میں اپنی جغرافیائی اہمیت و برتری کو نظر انداز کیے رکھا تاہم اب حیثیت کو بڑی طاقت سمجھتا ہے، حالیہ جنگ سے حاصل ہونے والے فوائد سے پیچھے نہیں ہٹےں گے، ایران آبنائے ہرمز کے نظام میں تبدیلی لانے کےلئے اقدامات جاری رکھے گا۔
چین میں ایرانی سفیرعبدالرزاق رحمانی فضلی نے کہا بیجنگ نے ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا، تہران اوربیجنگ کے تعلقات وقت کےساتھ مزیدمضبوط ہوں گے،مشکل حالات میں اپنے دوستوں کوکبھی نہیں بھولیں گے، آبنائے ہرمز میںدوست اور سٹریٹجک شراکت دار ممالک کے جہازوں کو نشانہ نہیں بنایا جائےگا۔
ادھر ایران نے خلیج فارس میں ”اوشین کوئی“ نامی غیرملکی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا،کارروائی خصوصی آپریشن کے ذریعے کی گئی، ایران نے کہا کہ ٹینکر ایرانی تیل کی برآمدات میں خلل ڈالنے اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا تھا۔
آبنائے ہرمز پر کنٹرول ایٹم بم جیسی طاقت ،پیچھے نہیں ہٹیں گے،ایران



















