سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 25 مئی سے ہونے کا امکان


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 25 مئی سے16اگست تک ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے چھٹیوں کےلئے ابتدائی ڈیٹ فائنل کرلی، حتمی منظوری حکومت سے لی جائے گی۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا موسم گرما کی تعطیلات کاتاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، 3سے 4 تجاویز پر غور کررہے ہیں،حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔