امارات سے پاکستانیوں کی بے دخلی خبریں بے بنیاد ، گمراہ کن ہیں،وزارت داخلہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی بے دخلی کوبے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

اعلامیے میںوزارت داخلہ نے واضح کردیا یو اے ای میں کسی ملک یا فرقے کےخلاف مخصوص ڈی پورٹیشن مہم نہیں چل رہی، بے دخلی صرف میزبان ممالک کے قوانین کی خلاف ورزی پر ہوتی ہے،پاکستانی شہری بدستوریو اے ای اور دیگر دوست ممالک میں ورک ویزا حاصل کر رہے ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل متعلقہ ممالک سے سفارتی ذرائع کے ذریعے اٹھائے جاتے ہیں، پاکستانیوں کےساتھ ہر معاملہ کیس ٹو کیس بنیاد پر دیکھاجاتا ہے،مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں،جعلی خبریں بدنیتی و مذموم مقاصد کے تحت پھیلائی جارہی ہیں۔