خیر پور: پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

خیرپور (مشرق نیوز) خیر پور میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خیر پور کے قریب رانی پور میں پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔واقعہ میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔