سندھ میں رواں سال اب تک 329 بچے ایچ آئی وی سے متاثرہوچکے، محکمہ صحت

کراچی (مشرق نیوز) سندھ میں رواں سال اب تک ایچ آئی وی کے 894 کیس سامنے آ چکے ہیں جن میں 329 بچے بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیٹا کے مطابق متاثرہ بچوں میں 188 لڑکے اور 141 لڑکیاں شامل ہیں۔

ماہرین صحت نے کہا ہے کہ سندھ میں روزانہ بچوں کے اوسطاً 3 سے 4 نئے ایچ آئی وی کیس سامنے آ رہے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 2026 کے پہلے 3 ماہ کے دوران ایچ آئی وی کے ٹوٹل 894 کیس رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ جنوری میں 294، فروری میں 324 اور مارچ میں 276 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔