امریکی صحافی کے اغوا میں ملوث طالبان کمانڈر کو 42 سال قید

نیویارک: (بیورورپورٹ)نیویارک کی عدالت نے امریکی صحافی ڈیوڈ روہڈے کے اغوا میں ملوث طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا سنا دی۔

طالبان کمانڈر کو دہشتگردی میں معاونت اور یرغمال بنانے کے جرم میں سزا سنائی گئی،امریکی اخبار کے مطابق 50 سالہ حاجی نجیب نے امریکی صحافی ڈیوڈ روہڈے ،2ساتھیوں کو 7 ماہ یرغمال بنایا ،طالبان کمانڈر پر امریکی فوجی قافلوں پر حملوں کا بھی الزام تھا۔