اوورسیز نے مئی میں سوا4ارب ڈالر بھیج کر نیا ریکارڈ بنا دیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اوورسیز پاکستانیوں نے مئی میں سوا4ارب ڈالر بھیج کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں سب سے زیادہ ایک ارب 2 کروڑ ڈالر سعودی عرب سے آئے، متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالرکی ترسیلات موصول ہوئیں،برطانیہ سے 65 کروڑڈالربھیجے گئے۔

یورپی یونین سے 46 کروڑ ڈالردیگرخلیجی ممالک سے مجموعی طور پر 40 کروڑ ڈالر وطن پہنچے،امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے مئی میں 35 کروڑ ڈالر بھیجے،ترسیلات زرکی آمدمیں ماہانہ بنیادپر 20 فیصد اورسالانہ بنیاد پر 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔