لاہور(قمر عباس نقوی )واسا انتظامیہ کی طرف سے شہر کے 9 ٹاﺅنز میں سیوریج نظام کی بحالی اور صفائی پر سالانہ 70ملین فنڈز میں سے 56ملین سے زائد کا استعمال ،ڈسیلٹنگ پر درجنوںنجی کمپنیوں کی وینچ مشینری کی تنصیب سے نکاس میں مثبت نتائج حاصل شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی، 256ملی میٹر بارشی پانی کا نکاس 2سے 4گھنٹوں میں ممکن بنادیا گیا۔حکومت پنجاب کا شہریوں کو نکاسی اور فراہمی آب کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ویژن پر ایم ڈی واسا لاہور کی جانب سے مون سون کے دوران بارشی پانی سے شہریوں کو پیدا ہونے والے مسائل سے نجات دلانے کی خاطر سارا سال ڈریز اور سیور لائن کی ڈسیلٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا جارہا ہے جس میں ڈریز کی صفائی کو زاتی مشینری اور سٹاف کی مد د سے کیا جا رہا ہے جس میں جیٹر ،سکر ،سیکشن ،ایکسی ویٹرز ،ٹرک ،ٹریکٹر ٹرالی و دیگر شامل ہیں اور چھوٹے سیور کو بھی واسا سیور سٹاف کی مدد سے کلیئر کیا جا رہا ہے جبکہ گہرے سیور میں مختلف خطرناک گیسز کی موجودگی کے باعث صفائی کی خاطر سینی ٹیشن سٹاف کی بجائے وینچ مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے واسا کے شہر بھر کے 9ٹآنز میں نصب کی گئی سیور لائنز کی صفائی کیلئے سالانہ 70ملین فنڈز مختص کئے جاتے ہیں جو کہ نجی کمپنیوں سے 24یا اس زائد سائز کے سیور کی صفائی کا عمل وینچ مشینری سے کروا یا جا سکے۔ اس پر متعلقہ ٹاﺅن انتظامیہ کی جانب سے صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ نکاس کا نظام بحال رکھا جا سکا جو کہ تقریبا سارا سال جاری رکھا جاتا ہے ذرائع کے مطابق ہر سال 70ملین فنڈز میں سے 75سے 80فیصد تک کا استعمال ہوتا ہے جو کہ 54سے 56ملین تک کا استعمال بتایا گیا ہے جبکہ واسا انتظامیہ سیور نظام کی بحال کی خاطر ڈسیلٹنگ کا عمل زاتی ملازمین اور مشینری سے کر رہا ہے تاکہ کم سے کم نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جا سکیں مون سون کے دوران 600مشینری اور وہیکل ڈرینز اور ڈسپوزل اسٹیشن کے وسائل کو استعمال کیا جاتا ہے جس کے باعث عام ایام اور مون سون میں نکاس کے نظام کو بہتر بنایا جاتا ہے اور شہریوں کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران مختلف نوعیت کے امور کی انجام دہی کی خاطر 46کروڑ کے فنڈز گزشتہ کئی سالوں سال مختص کر رکھے ہیں جن میں اضافہ کی تجویز کو مسلسل مسترد کر دیا جاتا ہے واسا ترجمان کا کہنا ہے کہ گہرے اور خطرناک سیور کی صفائی کو یقینی بنانے کی خاطر وینچ مشین کا استعمال ضرورت کے مطابق کیا جا تا ہے جس کے لئے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں اس کا مقصد شہریوں کو نکاسی آب جیسی سہولیات کی فراہمی سمیت واسا سیور مین سٹاف کی حفاظت کو معروض خاطر رکھا جاتا ہے۔
واسا سیوریج سسٹم کی روانی کیلئے سرگرم عمل، 256 ملی میٹر بارشی پانی کی گھنٹوں میں نکاسی



















