بھارتی ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر انکت بالیان جم کے باہر قتل

اتر پردیش (مشرق نیوز)بھارتی ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر انکت بالیان کو جم کے باہر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

گلوکار انکت بالیان شاملی ضلع کے کوتوالی تھانہ علاقے میں موجود جم سے باہر نکل رہے تھے 2 موٹر سائیکلوں پر آئے حملہ آوروں نے گولیاں برسادیں،پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کےلئے بھیج دیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق انکت بالیان کے یوٹیوب چینل پر 3.66 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز تھے۔