نیویارک: ( ) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے بھارت پر زور دیا ہے وہ 6 عشروں سے قائم سندھ طاس معاہدے پر عمل کرے کیونکہ بھارتی یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔
امریکی میگزین میں لکھے گئے مضمون میں سفیر پاکستان نے امریکہ میں بھارتی سفیر کے مضمون کا مدلل جواب دیا۔
رضوان سعید شیخ نے واضح کیا بھارت مُسلسل سندھ طاس معاہدے کی ساخت ،تاریخ ، مقصد اور افادیت کو مسخ کرنے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے۔
بھارت کے اقدامات امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید شیخ


















