اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان سے سعودی عرب کو زرعی و غذائی برآمدات کےلئے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقرر،دونوں ممالک کے مابین زرعی و غذائی تحفظ کی شراکت داری کے فروغ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمٰن اے الفضلی کی قیادت میں سعودی وفد نے 26 سے 28 اگست تک اسلام آباد کا دورہ کیا،وزیراعظم سے ملاقات میں ممکنہ تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا،سعودی عرب ایگریکلچراینڈ فوڈ سٹریٹجک پلان پربریفنگز ہوئیں، وفد ایس آئی ایف سی،فوجی فاونڈیشن، پاک سعودی ایگری بزنس فورم ،نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹربھی گیا،فریقین نے گہرے، تاریخی و برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا، دونوں جانب سے سعودی ویژن 2030 کے تحت غذائی تحفظ کی ترجیحات ،پاکستان کے زرعی و غذائی برآمدی شعبے کے درمیان موجود مضبوط باہمی ہم آہنگی کو اجاگر کیا گیا۔
دونوں ممالک نے مشترکہ عزم کا اظہار کیا پاکستان کی زرعی و غذائی مصنوعات کی سعودی عرب کیلئے برآمدات کو 3 ارب امریکی ڈالر تک پہنچایا جائے، آئندہ 2سال کے دوران ہدف کے حصول کی کوشش کی جائے گی،مقصد کےلئے سعودی نجی شعبے کےساتھ ملکر چاول، سرخ گوشت، پھل ،سبز چارہ اور پانی کے موثر استعمال پر مبنی زرعی ٹیکنالوجیز کو ترجیحی شعبے قرار دیا گیا۔
پاکستان سے سعودیہ کو زرعی ،غذائی برآمدات کےلئے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقرر


















