سانحہ پمز کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کا تعین

اسلام آباد: ( ) سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی۔

انکوائری کمیٹی کے سربراہ سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے رپورٹ رات گئے وزیراعظم کے مشیر توقیر شاہ کے دفتر میں جمع کرائی ، مندرجات اور سفارشات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ پبلک کرنے کا اختیار وزیراعظم کو دیا گیا، رپورٹ پر انکوائری کمیٹی کے تمام اراکین کے دستخط ہیں، کمیٹی نے سانحہ پمز کی وجوہات و ذمہ داروں کا تعین بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے رپورٹ کی روشنی میں فوری ایکشن کا فیصلہ کر لیا، متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف جلد کارروائی کا امکان ہے۔