کراچی:(بیورورپورٹ)وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) ، پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کی قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، توانائی کے تحفظ، سرمایہ کاری مواقع، سپلائی چین اور اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں صنعتی شعبے کے نمائندگان، غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ممتاز میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
علی پرویز ملک نے کہا حکومت مسابقتی، سرمایہ کاری دوست اور ملک کی طویل مدتی توانائی ضروریات سے ہم آہنگ پٹرولیمسیکٹر تشکیل دے رہی ہے،پٹرولیم شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ناگزیر ،کارکردگی و بروقت ردعمل بہتر بنانے کےلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔
پٹرولیم شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ناگزیر ہے، علی پرویز ملک

















