خیبرپختونخوا ،6ریجنزکے 26اضلاع کو ہارڈ ایریا قراردےدیا گیا


پشاور:(بیورورپورٹ)وفاق نے خیبرپختونخوا کے 6ریجنزکے 26اضلاع کو ہارڈ ایریا قرار دےدیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے خط کے مطابق اضلاع میں پشاور، خیبر، مردان، چارسدہ، مہمند، نوشہرہ، کوہاٹ، ہنگو،کرک،کرم، اورکزئی، بنوں، لکی مروت، شمالی وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر، سوات، بونیر، شانگلہ، باجوڑ، دیر اپر و لوئر،چترال اپر و لوئر شامل ہیں،دہشتگردی سے متاثرہ اضلاع میں وفاقی انتظامی وپولیس افسروں کیلئے سکیورٹی رسک الاﺅنس منظور کرلیا گیا،اطلاق یکم جولائی 2026سے ہوگا۔