لاہور (مشرق نیوز) شادی شدہ خاتون کو ملازمت دلوانے کے بہانے ایک گھر میں لے جا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سسرالی رشتہ دار کی مبینہ ملی بھگت سے پہلے سے گھر میں موجود دو افراد نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعہ کے وقت خاتون کی ڈیڑھ سالہ بیٹی بھی کمرے میں موجود تھی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ خاتون اپنے بہنوئی عمران کے ساتھ ملازمت کیلئے 5 نمبر بس سٹاپ پہنچی تھی، پولیس نے ملزمان کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان موقع سے فرار ہیں تاہم گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
ملازمت کے بہانے بلاکر خاتون کا بیٹی کی موجودگی میں گینگ ریپ


















