اے ڈی بی معاشی استحکام ،اصلاحاتی عمل میں پیشرفت کامعترف


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر ینگ منگ یانگ کی ملاقات ، اصلاحات، چھوٹے ،درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کےلئے رسائی مالیات و برآمدات پر مبنی ترقی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا،اے ڈی بی کے نائب صدر نے معاشی استحکام، خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور اصلاحاتی عمل میں پیشرفت کو سراہا۔

وزیر خزانہ نے کہا اصلاحاتی ایجنڈے کےلئے اے ڈی بی کی مسلسل معاونت قابل تحسین ، مستحکم معاشی ترقی کےلئے ملکی وسائل متحرک کرنے، پبلک فنانس، توانائی، انشورنس ،پنشن سمیت اہم شعبوں میں اصلاحات کو ادارہ جاتی شکل دینا ضروری ہے،حکومت کی اب ترجیح معاشی استحکام سے پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کی جانب منتقلی ہے،چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مالیاتی سہولیات تک رسائی بڑھانے ، روزگار، سرمایہ کاری ،برآمدات میں کردار مضبوط بنانے پر توجہ ہے۔

اے ڈی بی کے نائب صدر ینگ منگ یانگ نے کہا پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات اور اصلاحاتی ایجنڈے کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے،پائیدار ترقی کی جانب منتقلی کے دوران مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنا ضروری ہے۔