آزاد جموں و کشمیر کی 8 رکنی کابینہ تشکیل،حلف اٹھا لیا


مظفرآباد :(مشرق نیوز) آزاد کشمیر کی 8 رکنی کابینہ تشکیل،حلف اٹھا لیا،قائم مقام صدر چودھری طارق فاروق نے حلف لیا۔

ایوان صدر میں ہونےوالی تقریب میںوزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی،چیف سیکرٹری ، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر، صدر ن لیگ شاہ غلام قادر، اراکین اسمبلی اور بیورو کریسی نے شرکت کی،حلف اٹھانے والوں میں وقار نور، اظہر صادق، ثاقب مجید راجہ، مصطفی بشیر، راجہ ریاست، عمیر نعیم، عبد الرحمان آرائیں اور سردار میر اکبر شامل ہیں۔

دوسری جانب اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا پہلے 100 دن حکومتی کارکردگی کا اہم سنگ میل ہیں،گڈ گورننس، شفافیت ، میرٹ کا فروغ ترجیحات میں شامل ہے، قائد نواز شریف کے ویژن ،رہنمائی کے مطابق اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا،حکومت کی بنیادی ترجیح عام آدمی کی مشکلات میں کمی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔

افتخار گیلانی نے کہا سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور سروس ڈلیوری کو موثر بنانے کےلئے اقدامات کیے جائیں گے، عوامی شکایات کے ازالے کےلئے موثر نظام وضع ،مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائےگی۔