اسحاق ڈار کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ،مکمل تعاون کی یقین دہانی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) نائب وزیراعظم کااسلام آباد میں نیپال کے سفارتخانے کا دورہ ،تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس،تعزیتی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔

اسحاق ڈار نے نیپال کی حکومت ،عوام کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاموسمیاتی تبدیلی خطے کے ممالک کو غیر متناسب طور پر متاثر کر رہی ،انسانی جانوں، روزگار اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

نائب وزیراعظم نے نیپال کی امدادی و بحالی کوششوں کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا پاکستان قدرتی آفت کے اثرات سے نمٹنے کےلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔

دریں اثنانائب وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں حالیہ سفارتی سرگرمیوں ،اسحاق ڈارکے حالیہ دوروں کے دوران طے پانے والی مفاہمت پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے اقوام متحدہ سفیر نبیل منیر اور وزارت خارجہ کے سینئر افسروں نے شرکت کی،اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ترجیحی امور پر موثر رابطہ کاری اور فالو اپ یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔