سیلاب ،لینڈ سلائیڈنگ،پاکستان نے 100ٹن امداد نیپال بھیج دی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان نے نیپال میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ آبادی کےلئے 100 ٹن امداد بھیج دی۔

دفتر خارجہ کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے تعاون سے فراہم کردہ امدادی سامان چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے بھیجا گیا،خیمے، کمبل، چٹائیاں، حفظانِ صحت کی کٹس اور ضروری ادویات شامل ہیں۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امدادی سامان روانہ کرنے کی تقریب ہوئی، پاکستان میں نیپال کے سفیر، وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے و دیگر متعلقہ اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی امداد مشکل گھڑی میں حکومت اور نیپالی عوام کےساتھ یکجہتی و ہمدردی کا اظہار ہے۔