سرفراز بگٹی سے فیصل نصیر کی ملاقات،رابطہ کاری موثر بنانے پر اتفاق


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی سے نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر کی ملاقات،امن و امان کی مجموعی صورتحال ،دہشتگردی کےخلاف اقدامات اور انٹیلی جنس کوآرڈی نیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیکٹا،بلوچستان حکومت کے درمیان انسداد دہشتگردی تعاون مزید موثر بنانے، قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے امور پر بھی غور ہوا،دہشتگردی کے تدارک کےلئے باہمی رابطہ کاری مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے انسداد دہشتگردی میں میجر جنرل فیصل نصیر کی خدمات کو سراہا۔