واشنگٹن :(بیورورپورٹ)امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے یوم دفاع عزم، شجاعت اور قربانی کی لازوال یادیں لےکر آتا ،ملکی دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے نا گزیر ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
رضوان سعید شیخ نے کہادفاعی تعاون پاک امریکہ پائیدار اور نتیجہ خیز شراکت داری کا اہم ترین ستون ، پاکستان امریکہ اور ایران کے مابین ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، امن کے تحفظ کیلئے اگلا محاذ ناقابل تنسیخ اقتصادی خوشحالی کا حصول ہے۔
ملکی دفاع ناقابل تسخیر ،سفارتکاری امن کیلئے ناگزیر ہے، رضوان سعید


















