7لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری


کراچی :(بیورورپورٹ)7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی باقاعدہ منظوری ، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا۔

ٹی سی پی کے مطابق درآمد کی جانے والی گندم تازہ ترین فصل سے حاصل شدہ ہونی چاہیے، عالمی سپلائرز کی جانب سے کم از کم 50 ہزار میٹرک ٹن کی پیشکش ہی قابل قبول ہوگی،ٹینڈر کے تحت گندم کی ترسیل کراچی ،گوادر بندرگاہوں پر سی ایف آر کی بنیاد پر کی جائے گی، بولیاں 16 ستمبر تک جمع کرائی جا سکیں گی،درآمدی گندم کو صوبوں کی طلب اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تقسیم کیا جائے گا۔