اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دےدی۔
شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عرصے سے زیر التوا نئی آٹو پالیسی 2026-31کے مسودے کو غور کے بعد منظور کیا گیا،نئی آٹو پالیسی کا مقصد مقامی آٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری، گاڑیوں کی برآمدات، مقامی پیداوار ،جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کےلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے،ذرائع کے مطابق ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی میں مرحلہ وار کمی کی تجاویز شامل ہیں۔
دستاویز کے مطابق 1800 سی سی سے زائد ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس میں 5 سال کے دوران 20 فیصد کمی،1801 سی سی سے زائد،1501 سے 1800 ،851 سے 1000 سی سی اور 800 سی سی تک ہائبرڈ گاڑیوں پرڈیوٹی 50 سے کم کرکے 30 فیصد ،ہائبرڈ ٹرک پر ڈیوٹی 30 سے کم کرکے 15 ،ہائبرڈ لائٹ کمرشل گاڑیوں پر ڈیوٹی 60 سے کم کرکے 30 ،ہائبرڈ بسوں پر ڈیوٹی 30 سے کم کرکے 15 فیصد کی جائے گی۔
ڈرافٹ کے مطابق مالی ضروریات پوری کرنے کےلئے بڑی گاڑیوں پر ماحولیاتی لیوی عائد کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، حاصل ہونے والی آمدن برآمدات کے فروغ ،تحقیق و ترقی کےلئے مختص کی جائے گی، مجوزہ ماحولیاتی لیوی سے 5سال کے دوران مجموعی طور پر 142.79 ارب آمدن حاصل ہونے کا تخمینہ لگالیا گیا،پالیسی پر عملدرآمد سے قبل آئی ایم ایف اور وفاقی کابینہ سے منظوری کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔
دریں اثنا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف نے کسانوں کو بلا رکاوٹ ،آسان شرائط پر مالی وسائل تک رسائی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہابینک ،مالیاتی ادارے کسانوں، ایس ایم ایز اور ہاوسنگ سیکٹر کو قرضوں کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں،حکومت قرضوں کی فراہمی میں کردار ادا کرنےوالوں کی حوصلہ افزائی کرے گی، زرعی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ،فروغ کےلئے کام کرنا قومی ذمہ داری ہے۔
شہبازشریف نے کہاکم آمدن ،متوسط طبقات کےلئے سستی ہاوسنگ کی فراہمی ترجیح ،صوبائی چیف سیکریٹریز ایسے املاک کا جامع سروے کرائیں جس کیلئے بینک اپنے گھر کے خواہشمند افراد کووزیراعظم اپنا گھر سکیم کے تحت قرضہ مہیا کر سکیں۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی نے ملاقات کی، آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی امور اور خطے میں جاری فلاحی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف نے افتخار گیلانی کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی،نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاآزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود ،خطے کی ترقی کےلئے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے،وفاقی حکومت کشمیری بھائیوں کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کےلئے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی،آزاد کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا وہ خطے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کےلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
سپریم کورٹ کے بعض فیصلوں نے امریکہ کو 100 سال پیچھے دھکیل دیا،ٹرمپ
وزارت غذائی تحفظ نے 2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دےدی
فیول ایڈجسٹمنٹ میں نمایاں کمی ،10 ارب کی بچت بھی کی گئی،اویس لغاری
پیکیج دھوکہ، سکیم پٹرولیم لیوی کے خاتمے کا متبادل نہیں ہوسکتی،جماعت اسلامی
پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں،ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاون کافیصلہ،تجاویز پر غور شروع
مودی کو کو بڑا دھچکا،متعدد عالمی کمپنیوں نے بھارت میں سرمایہ کاری صفر کردی
بیک ڈور رابطوں پر ماحول ٹھنڈا ،کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بیرسٹر گوہر
پاکستان عمان کاتعاون بڑھانے،انٹیلی جنس شیئرنگ پر اتفاق
خیبرپختونخوا عملی طور پر لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھنا چاہیے،جسٹس امین

















