اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے جماعت اسلامی سے مارچ کچھ دن تک ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی سے پٹرولیم لیوی پر نتیجہ خیز گفتگو کیلئے تیار ہیں، وطن واپس پہنچتے ہی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کرکے عوام کیلئے مزید بہتر ریلیف پیکیج کا اعلان کروں گا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہم جدوجہد جاری رکھیں گے، لیوی کے خاتمے تک احتجاج سے دستبردار نہیں ہوں گے، گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لیوی کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں، لانگ مارچ میں چند دن وقفے کے بارے میں جماعت سے مشاورت کروں گا۔
جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کیخلاف ٹرین مارچ ملتان پہنچ گیا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ملتان میں جلسے سے خطاب میں کہاکہ پٹرول پر بھتہ ٹیکس سے عوام کو نجات دی جائے، پٹرول پر لیوی جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں۔
وزیراعظم کا امیر جماعت اسلامی سے رابطہ، مارچ ملتوی کرنے کی درخواست



















