لاہور:(کورٹ رپورٹر)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کوجیل میں روز مرہ استعمال کی اشیا فراہم کردی گئیں۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل نے علیمہ خان کو جیل میں میڈیکل سہولیات کی فراہمی ،ملاقات کےلئے درخواست پر سماعت کی، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی نے ہوم سیکرٹری کی جانب سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہادرخواست گزار علیمہ خان کو جیل میں روز مرہ استعمال کی اشیا فراہم کردیں،بیڈشیٹ،کمبل، جوتے، 6 سوٹ،کالے رنگ کا بیگ، تولیہ، فیس واش، برش اور شال شامل ہے۔
عدالت نے وکلا سے جیل میں ملاقات اور میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کاحکم دےدیا۔
علیمہ خان کو جیل ملاقات ،میڈیکل سہولیات پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کاحکم



















