لاہور (مرزا ندیم بیگ) ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن محسن رفیق چوہدری کا کوٹ لکھپت جیل کا اچانک اور تفصیلی دورہ، جیل کے کچن، ہسپتال، بیرکس، سکیورٹی پوائنٹس اور دیگر مختلف شعبوں کا معائنہ، انتظامی امور اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ، ڈیوٹی میں غفلت اور کمزور ڈسپلن پر تین اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی نے واضح کیا ہے کہ جیلوں میں سکیورٹی، نظم و ضبط اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، کوٹ لکھپت جیل میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد اچانک معائنوں اور چیک اینڈ بیلنس کا سلسلہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن محسن رفیق چوہدری نے جیل کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کا مقصد جیل میں جاری انتظامی امور، سکیورٹی انتظامات، افسران و اہلکاروں کی کارکردگی، صفائی ستھرائی اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا موقع پر جائزہ لینا تھا۔ ڈی آئی جی کے اچانک پہنچنے پر جیل کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور متعلقہ افسران سے انتظامی و سکیورٹی معاملات کے بارے میں بریفنگ بھی لی گئی۔ ڈی آئی جی نے جیل کچن کا معائنہ کرتے ہوئے قیدیوں کیلئے تیار کیے جانے والے کھانے کے انتظامات، صفائی اور حفظان صحت کے معاملات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ ہسپتال کا دورہ کرکے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجے کے انتظامات اور ہسپتال میں موجود دیگر سہولیات کا بھی معائنہ کیا گیا۔ انہوں نے مختلف بیرکس کا دورہ کرتے ہوئے قیدیوں کی صورتحال اور جیل انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران جیل میں سکیورٹی انتظامات کو بھی خصوصی طور پر چیک کیا گیا۔ ڈی آئی جی نے متعلقہ افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹی، نظم و ضبط اور فرائض کی انجام دہی کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران بعض اہلکاروں کی جانب سے ڈیوٹی میں غفلت اور کمزور ڈسپلن کا معاملہ سامنے آنے پر ڈی آئی جی نے سخت نوٹس لیا اور تین اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ ڈی آئی جی محسن رفیق چوہدری نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جیل میں نظم و ضبط ہر صورت برقرار رکھا جائے اور افسران و اہلکار اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں تعینات ہر اہلکار سکیورٹی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے فرائض سرانجام دے، کیونکہ معمولی غفلت بھی کسی بڑے واقعے کا سبب بن سکتی ہے۔محسن رفیق چوہدری نے کہا کہ قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ کھانے، علاج، صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے جیل انتظامیہ مسلسل نگرانی کرے اور کسی بھی شکایت یا کوتاہی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈی آئی جی لاہور ریجن نے واضح کیا کہ کوٹ لکھپت جیل میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد جیلوں میں سکیورٹی اور انتظامی معاملات کے حوالے سے مزید سختی کر دی گئی ہے۔ جیلوں کے اچانک دورے جاری رکھے جائیں گے اور کسی بھی وقت کسی بھی جیل کا معائنہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچانک وزٹس کا بنیادی مقصد جیلوں میں چیک اینڈ بیلنس کو مو¿ثر بنانا اور ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو موقع پر جانچنا ہے ،ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ جیلوں میں ممنوعہ اشیا کی روک تھام کیلئے نگرانی مزید مو¿ثر بنائی جائے گی۔ کسی بھی جیل سے ممنوعہ یا غیر قانونی چیز برآمد ہوئی تو اس معاملے کی ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا اور غفلت کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ سکیورٹی معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈی آئی جی نے جیل افسران کو ہدایت کی کہ وہ ماتحت عملے کی ڈیوٹیوں کی مو¿ثر نگرانی کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ تمام اہلکار اپنی ڈیوٹی کے اوقات میں پوری طرح الرٹ اور متحرک رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں تعینات اہلکاروں کی معمولی سی غفلت بھی سکیورٹی کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، اسلئے ہر اہلکار کو اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے انجام دینا ہوں گے۔ جیلوں میں ڈیوٹی محض ملازمت نہیں بلکہ ایک اہم قومی ذمہ داری ہے، جسے پوری ایمانداری اور فرض شناسی سے نبھانا ضروری ہے۔ جو افسر یا اہلکار اپنے فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرے گا، اس کے خلاف محکمانہ کارروائی بلاامتیاز عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی آئی جی لاہور ریجن نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سکیورٹی انتظامات، صفائی، قیدیوں کی فلاح و بہبود اور انتظامی معاملات کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے اور کسی بھی خرابی کو فوری طور پر دور کیا جائے، جیلوں میں ڈسپلن اور سکیورٹی کو اولین ترجیح حاصل ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔دورے کے اختتام پر ڈی آئی جی نے افسران کو ہدایت کی کہ جیل میں سکیورٹی کے موجودہ نظام کو مزید مو¿ثر بنایا جائے، تمام ڈیوٹی پوائنٹس پر اہلکاروں کی موجودگی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی یا مشتبہ صورتحال کی فوری اطلاع اعلیٰ حکام کو دی جائے۔ڈی آئی جی لاہور ریجن نے ایک بار پھر واضح کیا کہ غفلت، لاپرواہی، کمزور ڈسپلن اور سکیورٹی میں کوتاہی کرنے والے افسران و اہلکاروں کیلئے کوئی رعایت نہیں ہوگی، جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔
قیدیوں کو سہولیات میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی:ڈی آئی جی جیل خانہ جات



















