شمالی وزیرستان،اسلام آباد،خیبر،کوئٹہ:(بیورورپورٹ)شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،سکیورٹی فورسز نے 7خوارج کو ہلاک کر دیا،ہلاک دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ،کارروائی میں فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے۔
صدر،وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہادہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں ، مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا،پوری قوم سکیورٹی فورسز کےساتھ کھڑی ہے۔
ادھر خیبر کے علاقے جمرود میں دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا،اہلکار کامران گھر سے ڈیوٹی پر تھانہ جمرود جا رہے تھے،دریں اثنا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر 2رابطہ پلوں کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا،پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
شمالی وزیرستان،7 دہشتگردجہنم واصل،خیبر، فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید



















