لاہور: ( میاں ساجد ، تصاویر میاں شاہنواز ) شعبہ طب سے وابستگی میرے لیے اعزاز اور باعثِ اطمینان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے دکھی انسانیت کی خدمت اور بیمار بچوں کی تکالیف کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا موقع عطا کیا۔ بچوں کی صحت، ان کے بہتر مستقبل اور والدین کی پریشانیوں میں کمی لانا ہماری پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ایک انسانی فریضہ بھی ہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ناصر رانا کی سربراہی میں پنجاب بھر سے آنے والے بچوں کو طبی امداد اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ہسپتال میں مختلف امراض کے علاج کے لیے خصوصی شعبہ جات قائم ہیں، جہاں بچوں کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج پر توجہ دی جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار چلڈرن ہسپتال لاہور کے اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر محمد عاقب نے روزنامہ مشرق سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر عاقب نے کہا کہ بچوں کی صحت کسی بھی معاشرے کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ بچوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا، بیماریوں کی درست تشخیص کرنا اور علاج کے مراحل میں ان کی ضروریات کو مدنظر رکھنا انتہائی اہم ہے۔ بچوں کے علاج میں خصوصی توجہ، احتیاط اور پیشہ ورانہ مہارت کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ ان کی جسمانی ضروریات اور بیماریوں کی نوعیت بڑوں سے مختلف ہو سکتی ہے۔ اسی لیے بچوں کے لیے مخصوص طبی اداروں اور تربیت یافتہ عملے کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کردیا
قانونی نوٹس کا انتظار ہے ، چودھری سالک کا مریم اورنگزیب کو جواب
فضل الرحمن سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو غیر قانونی تعمیر پر نوٹس
پاکستان،روس ٹیکنالوجی شعبے میں تعاون بڑھانے پر متفق، معاہدوں کی راہ ہموار
دفاعی صلاحیتوں کی ترقی، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل
عوام کو سبسڈی نہ دینے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کیے جائیں،وزیراعظم
دہشتگردحملوں کیخلاف کے پی اسمبلی میں کبھی قرارداد نہیں آئی ،فیصل کریم کنڈی
پاکستان میں بھی چھوٹے چھوٹے ٹرمپ موجود ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس
ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی 100 سے زائد خواتین کامیاب
چونیاں ،زہریلی کھیر کھانے سے ایک خاندان کے 5 بچے جاں بحق


















