وزیر داخلہ نے لائبہ کے والد کو 50 لاکھ سے زائد کی رقم دےدی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے خودکشی کرنےوالی طالبہ لائبہ کے والد کو 50 لاکھ سے زائد کی رقم دےدی۔

محسن نقوی ،وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری طالبہ لائبہ کے گھر گئے،جعلساز کی جانب سے لوٹی گئی رقم لائبہ کے والد کودی ،آئی جی اسلام آباد بھی ہمراہ موجود تھے،وزیر داخلہ نے لوٹی گئی باقی رقم کی واپسی کی بھی یقین دہانی کرائی ۔