اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ملاقات طے پاگئی۔
وفاقی وزیراحسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کو فون پر ملاقات سے متعلق بتادیا۔
لیاقت بلوچ کے مطابق شہباز شریف اور حافظ نعیم الرحمن کی ملاقات اگلے 2 روز کے دوران ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حافظ نعیم الرحمن وزیراعظم سے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے ایجنڈے پر ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات ایک دو روز میں ہوگی: لیاقت بلوچ


















