پشین میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی


پشین :(مشرق نیوز)پشین میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد عدالت میں پیشی کے بعد 2گاڑیوں میں سوار ہو کر گھر جا رہے تھے بوستان لنک روڈ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر دی،زخمیوں میں کمسن بچہ بھی شامل ہے، لاشوں ،زخمیوں کو ضروری کارروائی کےلئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔