کار سرکار میں مداخلت کیس، ایمان مزاری ،ہادی چٹھہ کو 10، 10 سال قید


راولپنڈی: (بیورورپورٹ) بیرئیر ہٹانے ،کار سرکار میں مداخلت کیس ،ایمان مزاری ،ہادی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنایا، عدالت نے 3مختلف دفعات کے تحت سزائیں سنائیں ، جرمانے بھی عائد کیے،استغاثہ کی جانب سے مقدمے میں مجموعی طور پر 7 گواہ پیش کیے گئے ۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر شیری مزاری نے کہا لگتا ہے دونوں بڑے دہشتگرد ایمان ،ہادی نے ایک ایک الزام غلط ثابت کیا، کوئی گواہ مستند شواہد پیش نہیں کر سکا،مقدمے میں دہشتگردی کا کوئی ایشو ہی نہیں،ایمان ،ہادی کسی سیاسی جماعت کے ممبر نہیں، انسانی حقوق کے وکیل ہیں۔