راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سکیورٹی فورسز کا قلعہ سیف میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کمانڈ رعادل شاہ عرف درویش جہنم واصل ہوگیا۔
دہشتگرد کمانڈردسمبر2020 سے فتنہ الخوارج سے وابستہ اور2024 سے گروہ کے مالی معاملات کی نگرانی کررہا تھا، کمانڈرغیر مقامی دہشتگردوں کو ژوب، شیرانی ،شعبان میں مستقل رہائش فراہم کرنے میں مدد فراہم ،سکیورٹی فورسز پر حملوں ،اغوا برائے تاوان کیلئے بھتہ خوری میں ملوث رہا،سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی۔
دریں اثناخیبرپختونخوا ،بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں دہشتگردحملوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی،پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کی نئی رپورٹ کے مطابق 5ہفتوں میں دہشتگرد حملے تقریباً 66 فیصد کم ،18 سے 24 ستمبرکے 61 حملے 16 سے 22 اکتوبر تک 21 رہ گئے،سکیورٹی فورسز نے 10آپریشنزکے دوران 33 عسکریت پسندوں کو انجام تک پہنچایا۔
بلوچستان میں دہشتگرد کمانڈ رعادل شاہ عرف درویش جہنم واصل



















