مقامی منڈیوں میں چینی کی قیمتوں کا استحکام ترجیح ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد :(بیورورپورٹ ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ،چینی کی برآمد کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز کو حتمی شکل دینے ،آئندہ کرشنگ سیزن شروع ہونے تک حتمی ذخائر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

اسحاق ڈار نے مقامی صارفین کے تحفظ کیلئے وزیراعظم کی جانب سے دی گئی ہدایات پر زور دیتے ہوئے کہاچینی کی برآمد کا مقصد مقامی کاشتکاروں کی مدد، صنعت کو مضبوط بنانا اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافے میں معاونت فراہم کرنا ہے،ملکی منڈیوں میں قیمتوں کا استحکام برقرار رکھنا ترجیح ، چینی کی برآمدکے دوران سپلائی چین کو ہموار رکھنے اور مارکیٹ میں کسی بھی قسم کے بگاڑ سے بچنے کیلئے موثر نگرانی کا نظام یقینی بنایا جائے۔